وقار ذکا نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہدف بنالیا

3 511

کراچی (ویب ڈیسک)ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا حالیہ دنوں میں پاکستانی طالبعلموں کے امتحانات کی منسوخی کے لیے آواز بلند کرتے نظر آئے ہیں۔وقار ذکا کی جانب سے اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ہدف بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر زبانی

حملے کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر پہلے ہی جبران ناصر کو بلاک کرچکے ہیں اور لگتا ہے کہ وقار ذکا اس فہرست میں اگلے نمبر پر ہوں گے۔اپریل کے شروع میں امتحانات جاری رکھنے کے فیصلے پر وقار ذکا نے شفقت محمود کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کو اس فیصلے پر افسوس ہوگا۔مگر اب وقار ذکا نے وفاقی وزیر کو ایک پھل کے نام سے پکارتے ہوئے کہا ‘میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ کو افسوس کرنا ہوگا، اب طالبعلم آپ کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کریں گے’۔شفت محمود کو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پرکیمبرج سسٹم امتحانات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ طالبعلموں کی بدزبانی کا ہدف بنے تھے

You might also like
3 Comments
  1. […] آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ اچھی خبروں کا […]

  2. […] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعلان کیا ہے کہ 40 لاکھ غریب خاندانوں […]

  3. […] (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کشمیر میں صاف و شفاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.