ہمارے معاشرے میں علماءمشائخ اور میڈیا پرسنز کا بہت اہم کردار ہے،گورنر بلوچستان

1 323

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) گورنربلوچستان امان اللہ خان یا سین زئی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور حفظان صحت کے تمام اصولوں کو سختی سے اپنانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی وباءکے معاملے میں احتیاط ہی بہتر علاج ہے۔ گورنر نے حکومتی اقدامات اور بھرپور عوامی آگہی مہم کی بدولت عوام ک

ے رویوں میں تعمیری تبدیلی اور طرززندگی میں مثبت پہلو نمودار ہونے کو ایک خوش آئند عمل قرار دیا۔اگر عوام کی سطح پر احتیاطی تدابیر کی یہی پاسداری برقرار ہی تو بہت جلد ہم کرونا وائرس پر مکمل قابو پانے میں س ±رخرو ہو جائینگے. گورنر بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں علماءمشائخ اور میڈیا پرسنز کا بہت اہم کردار ہے اور موجود صورتحال سے نمٹنے میں بھی وہ موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ گورنر یاسین زئی نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے

کہ مختلف بحرانوں سے نمٹتے وقت حکومتی اقدامات کے علاوہ ہماری جاندار قومی اقدار بھی کھل کے سامنے آتی ہیں اور بحران سے نکالنے میں صاحب حیثیت لوگ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرتے ہیں. انہوں نے تمام صاحب ثروت افراد پرزور دیاکہ کروناوائر س کے باعث کاروبار ی وتجارتی مراکز کی بندش سے تمام محنت کش طبقہ کئی مشکلات سے دوچار ہے اس لیے ضروری ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں انکی بھرپور مدد کریں۔ انہوں نے عوام پر زور دیاکہ موجودہ صورتحال میں اپنی آمدورفت کو محدود اور غیر ضروری رابطوں کو ختم کریں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ جان لیوا کروناوائرس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.