ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر کاہلو

0 5

کوہلو(ویب ڈیسک)کوہلو میں لیویز فورس نے کاہان کے علاقے سورف نالہ میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کارروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولا بارود برآمد کرلیا ہے ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابرھیم نے اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل کے ہمراہ لیویز لائن کوہلو میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ کارروائی لیویز فورس

کی کیوآرایف نے حساس ادارے کی اطلاع پر6گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد مکمل کرکے زیز زمین چھپایہ گیا بھارتی ساختہ اسلحہ برآمد کرلیا ہے اسلحے میں ایم جی تھری گن 1عدد،سکیل روندز 500عدد،مارٹر گن 1عدد،مارٹر روند 1عدد،بی ایم 12میزائل روندز25عدد،آر پی جی سیون روندز15عدد سمیت د یگر اسلحہ و گولابارود شامل ہیں جو صوبے

میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھے تاہم لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے علاقے میں تخریب کارروں کی سرکوبی کی جارہی ہے جنہیں جلد گرفتار کرنے میں کامیاب ہونگے لیویز فورس کی ضلع میں کارروائیاں قابل ستائش ہیں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر نے کارروائی میں حصہ لینے والے لیویز اہلکاروں کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.