برائلر کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
برائلر کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی مرغی کا گوشت 11روپے سستا ہو گیا ہے۔مرغی کا گوشت 11 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 579 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 378 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 386 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔فارمی انڈوں کی قیمت 276 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 8160 روپے میں فروخت ہوگی۔
کیا پولٹری ہارمونز سے پاک ہوتی ہے؟
ایک مرغی کا گروتھ ہارمون ہر نوے منٹ بعد اپنی انتہا کو پہنچتا ہے سو اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ایک مرغی کو ہارمونز لگا کر تیزی سے بڑا کریں تو آپ کو دن میں کئی بار اس کو گروتھ ہارمونز کا ٹیکہ لگانا پڑے گا جو کہ ایک بڑے فارم میں ممکن نہیں۔
اور اس وقت ایسا کوئی کمرشل پراڈکٹ نہیں ہے جو کہ مرغیوں کے ہارمونز کو بڑھانے کی وجہ بن سکتا ہے اور اگر یہ دستیاب بھی ہوتا تو اتنا مہنگا پڑتا کہ مرغیوں کی قیمت آسمان پہ پہنچ جاتی۔
اس کے علاوہ بہت زیادہ ہارمون کسی بھی جانور کے گردے فیل کرکے اس کو ایک یا دو دن بعد مار دیتے ہیں سو ہارمون لگانا بھی ممکن نہیں۔
اس لئے چکن کو محفوظ پروٹینز کا ذریعہ سمجھ کر بے فکر ہو کر کھائیں اس کی وجہ سے نا ہی آپ کے گردے فیل ہونے والے ہیں اور نا ہی آپ کو کینسر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ کینسر کا تعلق آپ کے ڈی این اے کی میوٹیشنز سے ہے ڈائیٹ سے نہیں کیونکہ ڈائیٹ کینسر نہیں پیدا کرتی۔
[…] برائلر کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟ […]