جنوبی ایشیا پر خطرات منڈلانے لگے؟ امریکہ نے پاکستان، بھارت کو وارننگ دے دی

0 78

جنوبی ایشیا پر خطرات منڈلانے لگے؟ امریکہ نے پاکستان، بھارت کو وارننگ دے دی

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور باہمی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ خطے کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان و بھارت کے ساتھ مختلف سطحوں پر مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن اسی وقت ممکن ہے جب دونوں ممالک سنجیدہ، ذمہ دارانہ اور پرامن طریقے سے تنازعات حل کریں۔

ترجمان کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں وزیراعظم پاکستان اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی، جس کا مقصد کشیدگی میں کمی اور رابطے کے عمل کو فروغ دینا تھا۔ ٹیمی بروس نے واضح کیا کہ امریکہ دونوں ممالک کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے اور مستقبل میں بھی بات چیت کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.