بالوں کے گرنے کا بڑا راز! یہ عادتیں آپ کے بالوں کو تباہ کر رہی ہیں
بالوں کے گرنے کا بڑا راز! یہ عادتیں آپ کے بالوں کو تباہ کر رہی ہیں
لمبے، گھنے اور چمکدار بال ہر خاتون کا خواب ہوتے ہیں، لیکن روزمرہ کی کچھ عادتیں بالوں کی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہیں، جن سے اکثر لوگ ناواقف ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بالوں کے جھڑنے اور کمزور ہونے کی بڑی وجوہات ہماری وہی روزمرہ کی روٹین ہے جو ہم بغیر سوچے سمجھے اپناتے ہیں:
1. ضرورت سے زیادہ شیمپو کا استعمال
روزانہ بال دھونا یا بہت زیادہ شیمپو استعمال کرنا سر کی قدرتی چکنائی کو ختم کر دیتا ہے، جس سے بال خشک، بے جان اور ٹوٹنے لگتے ہیں۔
2. بجلی کے ہیٹ اسٹائلنگ آلات کا استعمال
سٹریٹنر، کرلنگ آئرن اور ہیئر ڈرائیرز کا حد سے زیادہ استعمال بالوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ آلات بالوں کی نمی کو ختم کرکے انھیں کمزور اور ٹوٹنے کے قابل بنا دیتے ہیں۔
3. بالوں کو سختی سے باندھنا
بالوں کو بہت زور سے باندھنے یا کسا ہوا پونی ٹیل بنانے کی عادت بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے، جس سے بال گرنے لگتے ہیں۔
4. سر کی جلد کو نظر انداز کرنا
صحت مند بالوں کے لیے سر کی جلد کی دیکھ بھال نہایت ضروری ہے۔ تیل لگانا، مساج کرنا اور صفائی کا خیال رکھنا بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اگر آپ ان معمولی مگر نقصان دہ عادتوں سے پرہیز کریں اور سر کی مناسب نگہداشت کریں تو نہ صرف بال جھڑنے سے بچ سکتے ہیں بلکہ چمکدار اور مضبوط بالوں کے مالک بھی بن سکتے ہیں۔