کوئٹہ  وکلاء رہنماء عطاء خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ

0 189

کوئٹہ  وکلاء رہنماء عطاء خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف اس لئے ریفرنس دائر کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے سانحہ 8 اگست سول ہسپتال کوئٹہ اور فیض آباد دھرنے سے متعلق تاریخی فیصلے دیئے جو بعض لوگوں کو ایک آنکھ بھی گوارہ نہیں ۔ کوئٹہ میں وکلاء کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کے احتجاج کا مقصد آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے اور وہ انتہائی ایماندار اور نفیس جج کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وکلاء قاضی فائز عیسیٰ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بلکہ اس سلسلے میں ہم صدائے حق بلند کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ احتجاجی تحریک کی شروعات کردی گئی ہے جس میں عید الفطر کے بعد شدت لائی جائے گی ۔ موجودہ حالات میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے ایماندار ججز کی ضرورت ہے ہم انتقامی کارروائیوں کرنے والے ججز کے کسی صورت حق میں نہیں تاہم انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے جو بھی جج کام کرے گا بلوچستان کے وکلاء اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔ انہوں نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ محض انتقامی کاروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وکلاء کی جانب سے ہم یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم کسی جج کے ساتھ ناروا سلوک اور ناانصافی یا انتقامی کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ اس کے خلاف میدان عمل میں ہوں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.