حکومت نے 9 ماہ میں مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا،شیری رحمان

0 162

اسلام آباد سینیٹر شیری رحمان نے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے 9 ماہ میں مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ انقلابی سرکار نے گزشتہ 9 ماہ میں تیل کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فی صد کمی ہوئی۔شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کے پاس تیل کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی جواز نہیں، کیا بجٹ سے چند دن پہلے قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا گیا ہے؟انھوں نے کہا کہ ثابت ہو چکا ہے معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.