ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے لیویز چوکی منہ زیارت،سپیرہ راغہ لیویز چوکی زیارت،سرمخسی لیویز چوکی زیارت اور گوگی،تنگیان لیویز چوکی زیارت کا اچانک دورہ کیا

0 196

ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے لیویز چوکی منہ زیارت،سپیرہ راغہ لیویز چوکی زیارت،سرمخسی لیویز چوکی زیارت اور گوگی،تنگیان لیویز چوکی زیارت کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر سپیر ہ راغہ چوکی میں صرف تین اہلکار حاضر تھے باقی غیرحاضر تھے،ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر اہلکاروں کوفوری طور پر معطل کردیا، ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے اس موقع پر لیویز تھانوں کے انچارچ کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر اہلکاروں کی رپورٹ دیں ان کے خلاف سخت کاروائی کریں گے،وہ لیویز تھانوں کی خود مانیٹرنگ کریں گے اور دوبارہ اچانک دورے کریں گے اپنے فرائض میں سستی اور کاہلی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس ضلع زیارت کی داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کریں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر زیارت نے زندرہ سٹوریج روڈ اور زندرہ منہ زیر تعمیر روڈکا معائنہ کیا،انہوں نے سٹوریج ڈیم اور روڈ کے کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.