وفاقی حکومت نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے خلاف درخواست واپس لے لی

1 239

وفاقی حکومت نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے خلاف درخواست واپس لے لی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیرونِ ملک روانگی اور ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی۔شہباز شریف اور وفاقی حکومت کے مابین کھلی عدالت میں معاملات طے پائے جس کے تحت شہباز شریف نے بیرونِ ملک روانگی سے

روکنے پر لاہور ہائی کورٹ میں حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی پیروی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ حکومت نے ان کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔بدھ کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت میں حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاویدخان، ہائیکورٹ کے

نمائندے اور شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سے شہباز شریف کی درخواست پر ہوئی عدالتی کارروائی کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جو پیش کیا گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ہائیکورٹ میں درخواست داخل ہوئی تو اس پر اعتراض لگا،

You might also like
1 Comment
  1. […] جہانگیرترین کی ملوں کو چینی فروخت کی مشروط اجازت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.