شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ہے، فواد چوہدری
شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت کے خلاف اپیل واپس لینے پر کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ہے، انہوں نے اپنی پٹیشن ہائیکورٹ سے واپس لے لی ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ تکنیکی طور پر سپریم کورٹ میں حکومتی اپیل کی ضرورت ہی ختم ہو جاتی ہے، اپیل کا مقصد پہلے ہی پورا ہو چکا ہے۔