لاہور ہائیکورٹ کا دعا زہرا کو ایک ہفتے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم

1 323

لاہور ہائیکورٹ کا دعا زہرا کو ایک ہفتے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو ایک ہفتے کے اندر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پسند کی شادی کرنےوالی

 

کراچی کی رہائشی دعا زہرا کی ساس اور جیٹھ کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس پرسماعت کی۔دعا زہرا کی ساس اور جیٹھ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس بلاجواز انہیں ہراساں اور چادر چار دیواری کا

 

تقدس پامال کررہی ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ دعا زہرا کہاں ہے؟ اسے کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ درخواست گزاروں کے وکیل نےبتایا کہ دعا زہرا کا ا±ن کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، دعا نے 19 مئی کو

 

آخری کال کرکے کیس کا پوچھا تھا۔متعلقہ ایس ایچ او نے عدالت کو بتایا کہ دعا زہرا کی لوکیشن آزاد کشمیر کی آئی ہے۔عدالت نے دعا زہرا کو ایک ہفتے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

You might also like
1 Comment
  1. […] دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.