عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیراعظم

0 332

عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیراعظم

انقرہ(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اگرکسی کو ثبوت کی ضرورت تھی کہ نیازی حکومتی عہدے کے لئے نااہل ہیں تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہیں کیے تو فوج تباہ ہوگی اور ملک کے 3 ٹکڑے ہوجائیں گے، عمران خان

عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگران لوگوں کو اقتدار سے نہیں نکالا گیا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے اورایٹمی پروگرام ختم ہوا تو ملک کے 3 ٹکڑے ہوں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست کریں لیکن اس میں حد پارکرتے ہوئے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی جرات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں ترکی میں ہوں اورپاکستان اورترکی کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کررہا ہوں۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.