عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں گے، آصف زرداری

0 266

عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں گے، آصف زرداری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نےچئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔

آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو۔اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی، انشاء اللہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کے عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔
مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہیں کیے تو فوج تباہ ہوگی اور ملک کے 3 ٹکڑے ہوجائیں گے، عمران خان

دوسری جانب وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے عمران خان کے انٹرویو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں، عمران کی سیاست کے ہوں گے،آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

 

خورشید شاہ نے کہنا ہےکہ ہمیشہ کہتا آیا ہوں کےعمران کو پاکستان کے خلاف خوفناک ایجنڈے کے تحت باقاعدہ تیار کیا گیاآج حکیم سعید، ڈاکٹر اسرار کی برسوں پرانی باتیں سچ ثابت ہو گئیں ہیں۔انشاءاللہ عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.