یوتھ کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی “ڈائیورسٹی کلچرل ٹور” کا انعقاد

0 68

رپورٹ عبداللہ حسین
سفر بڈیز نے پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے بین المذاہب ہم آہنگی اور قبولیت کے فروغ کے لیے “ڈائیورسٹی کلچرل ٹور” کا انعقاد کیا۔ اس دورے کا مقصد نوجوانوں کو مختلف عبادت گاہوں اور امن قائم کرنے کے طریقوں سے روشناس کروانا تھا تاکہ وہ باہمی احترام، رواداری اور مکالمے کی طاقت کو سمجھ سکیں۔

ٹور کا آغاز سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل سے ہوا جہاں کشف انتھونی نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “امن کا آغاز خود سے اور دوسروں کے ساتھ مکالمے سے ہوتا ہے، جو احترام اور مفاہمت پر مبنی ہو۔”

بعد ازاں شرکاء نے قائداعظم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں کیوریٹر جاوید منظور نے بانی پاکستان کے انکلوزیو وژن اور طرزِ زندگی پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر شرکاء نے محمد علی جناح کے وژن کو امن اور یگانگت کی علامت قرار دیا۔

ٹور کا تیسرا پڑاؤ موہٹہ پیلس رہا جہاں شرکاء نے جنوبی ایشیائی ثقافت، روایتی فن پاروں اور کثیر الثقافتی نمائش کا مشاہدہ کیا۔ شرکاء میں شامل جاویریہ علی نے کہا کہ “میں 26 سال سے کراچی میں رہتی ہوں لیکن کبھی ان مقامات کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا، افسوس ہے کہ اپنے کلچر کو اتنا کم جانا۔”

اختتامی خطاب میں سفر بڈیز کے بانی سمیر علی خان نے کہا کہ “مذہب، سماجی اور ثقافتی عوامل کو ہم امن کے پیغام کے فروغ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ کراچی کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو ہر فرد کو اختلافات کے باوجود عزت دینا جانتے ہوں۔”

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.