حکومت ِ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ،سرفراز بگٹی

0 51

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کی چیئرپرسن گل مینا بلال نے ملاقات کی جس میں صوبے میں فنی تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مختلف پہلو¶ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ پانچ سالوں کے دوران بلوچستان کے تیس ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اسی وژن کے تحت فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے تمام اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور تعلیم میں بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں جس کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کریں گے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم اور جدید آئی ٹی ٹریننگ کے ذریعے نوجوان نہ صرف معاشی طور پر خودمختار ہوں گے بلکہ ملکی ترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کریں گے ملاقات میں چیئرپرسن نیوٹیک گل مینا بلال نے نیوٹیک کے جاری پروگرامز، بالخصوص خواتین اور پسماندہ طبقات کے لیے ترتیب دی گئی فنی کورسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بلوچستان میں نیوٹیک کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نیوٹیک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ادارے کو صوبائی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.