رانا ثنا اللہ کی گرفتاری لاقانونیت اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے،رانا احمدسعید
لاہور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنماء وچیئرمین یونین کونسل 266تالاب سرائے مانگا رانا احمدسعیدنے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ کی گرفتاری لاقانوینت اورسیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کی ایک اور گھناؤنی مثال رانا ثناء اللہ کو گرفتارکرکے قائم کی گئی۔ کبھی نیب، کبھی نیب ٹو اور کبھی اے این ایف کو سیاسی مخالفین کو گرفتار کرنے اور دباؤ میں لانے کے لیے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔رانا احمدسعیدنے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو فوری طور پر مجاز عدالت میں پیش کیا جائے اور بتایا جائے کہ ان پر کیا الزام ہے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کر سامنے آگیا۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے۔رانا احمدسعیدنے مزیدکہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیاگیا،آئی ایم ایف اور حکومت نے مل کر عوام کے خلاف محاذ کھول لیاہے،آئی ایم ایف کے اشارے پر غریبوں کی بے روزگاری اور بے چینی میں زبردست اضافہ ہورہاہے،یوٹیلیٹی بلز عوام کو دیوالیہ کررہے ہیں جو دہشت گردی ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے ،روپیہ اور شرح نموگررہی ہے ۔#/s#
[…] جماعت بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے،سعید احمد […]