دوران میچز سیاسی بینر کو لہرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آئی سی سی

0 141

لیڈز افغان تماشائیوں کی شرانگیزی کے بعد آئی سی سی نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کی پوری کوشش کریں گے، کسی بھی قسم کے سیاسی بینر کو لہرانے کی بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کہتے ہیں کہ گورننگ باڈی مختلف اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ اس قسم کے واقعات پھر رونما نہ ہوں، ہم مختلف سیکیورٹی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ انتظامات کو مزید بہتر بنایا جاسکے، انفرادی طور پر اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص پر نظر رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہماری سیکیورٹی ٹیم ایسے افراد پر نظر رکھے گی جوکہ سیاسی سلوگن یا بینرز استعمال کررہے ہوں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.