
محکمہ زراعت کو ہرسال برسنڈ جوار،گندم،مٹر،اور گنے کا بیج ملتا ہے یہاں بھی جس کی لاٹھی اس کی بھینس والادھندہ جاری ہے،عبدالخالق صدیقی
ہرنائی (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی امیرمولاناعبدالخالق صدیقی، مفتی مطیع الرسول ، مولوی عبدالغنی میانی ، ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمدساعد، حافظ شمس الدین بخاری، نصیب اللہ حنفی، مولوی نیازگل ترین ماسٹر نذیرترین، ملاخیرگل ترین، قاسم ایڈووکیٹ،حافظ گل رحمان ، ودیگرنےکہاہے کہ محکمہ زراعت میں جعلی تعیناتی زراعت آفیسر کر رہاہے پوسٹ خالی ھوتے ہی جعل سازی کے زدیعہ اپنے رشتہ داروں کو اور ایسے بندوں کو تعینات کرکیاجاتاہے جو اسے کیش پیسے دیے رہاہوتاہو مزید ہر ڈسٹرکٹ کو محکمہ زراعت کی طرف سے 13ٹریکٹرزمل گئے یہ ٹریکٹر بڑے بڑے زمینداروں کو بزریعہ قرعہ اندازی ملناتھاجبکہ زرعی آفیسر زرعی نے 4تریکٹر منیسٹرحاجی نورمحمددومڑکے کہنے پر سنجاوی پیھج دئے جبکہ مذید 9ٹریکٹرزکا قرعہ اندازی DCافس میں کردیا لیکن قرعہ اندازی لسٹ سے جمعیت علماء اسلام والوں کا نام نیکال دیاگیا جس میں نذیرتریم اسپانی اوراس کے بھائی کے نام شامل تھے لاٹری مزید یہ کہ FAQ یونیسف تنظیم نے محکمہ زراعت کو ٹنل دیا کہ یہ ٹنل چھوٹے زمینداروں پر تقسیم کردیاجائےجبکہ زراعت آفیسر نے اپنے من مانی پر اپنے ہی رشتہ داروں میں تقسیم کیا ایک ٹنل اب بھی جمعیت علماء اسلام کے دفترکے بالمقابلعرصہ دوسال سے خالی پڑاہے گزر گیابڑے زمینداروں کاکام ٹنل کے ذریعے پورانہیں ہوتاجبکہ چھوٹے اورغریب زمینداروں کو زراعت آفیسر دیتا نہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کو ہرسال برسنڈ جوار،گندم،مٹر،اور گنے کا بیج ملتا ہے یہاں بھی جس کی لاٹھی اس کی بھینس والادھندہ جاری ہے زراعت آفیسر باپ پارٹی والوں کونوازنے میں مصروف عمل ہے اپنی طرف سے خود ایسے رشتہ داروں کو دیتےہیں جن زمین ہےہی نہیں انہوں نے حکام بالاسے اس خردبرد کے نوٹس لینے کے لئے استدعاکی ہے اورمحتسب اعلی بلوچستان اس کمیشن وکرپشن کا جلدازجلد نوٹس لیں، ہمیں پریس کانفرنسز اوراحتجاج پر مجبورنہ کیاجائے ۔