کھودا پہاڑ نکلا نواز شریف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر فواد چوہدری میدان میں آگئے

1 333

رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر کہا کہ لیں جی یہ والا بلا بھی تھیلاے سے باہر آگیا۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر شہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ کا نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا ہے۔کھودا پہاڑ نکلہ چوہا، یہ والی سازش تو ناکام ہو گئی۔ اب کچھ نیا شوشہ گھڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی جماعت کو یہ حق نہیں کہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائے، پی ٹی آئی کا فیصلہ آپ نے کر لیا اب دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد کر لیں، آڈیٹر نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس کلیئر ہیں، یہ 16 اکاؤنٹس سبسڈری اکاونٹس ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں کی ہے۔تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیزپاکستانیوں کی ہے، شروع دن سے ہمارا موقف ہے کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، آج الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس میں ہم بتائیں گے کہ 16 اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسد قیصر کو چوتھی بار طلب کر لیا گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.