قرآن مجیدکی بےحرمتی گھناؤنی حرکت،ملزم کوسخت قانونی سزادی جائے،مفتی عبدالصمدساعد

0 347

ہرنائی(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی جنرل کونسل مفتی عبدالصمدساعدنے کہاہے کہ قصداً قرآنِ مجید کی بے حرمتی کرنا انتہائی گھناؤنا فعل ہے، پاکستان کے قانون میں بھی اس پر سخت سزا لاگو کی گئی ہے، چنانچہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295 بی کے تحت توہینِ قرآن کے مجرم کو عمر قید کی سزا دی جاتی ہے،
ایسا شخص اگر مسلمان ہو تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے ، اور غیرمسلم ہے تب بھی اس کا یہ فعل قابلِ سزا ہے، ایسے شخص کو قانون کے حوالے کرناچاہیے ، اور ثبوت کی صورت میں مقرر کردہ سزا اس پر جاری کرنا متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہرنائی کلی غلاغـڑمی کے لوکل رہائشی گلاف نورنامی شخص نے دن دہاڑے کئی قرآن مجیدنورانی قاعدے،اوردیگرمقدس کتابوں کونظرآتش کردیاہے،مجرم کے بھائی کے مطابق وہ قبل ازین بھی یہ کام بارہاکرچکے ہیں،انہوں نے کہاہے میرابھائی دماغی توازن کے لحاظ سے بالکل تندرست ہے کئی بارانہیں دماغی ڈاکٹرکے پاس لے گیاہوں ڈاکٹرزکے مطابق میرابھائی کسی بھی دماغی بیماری کاشکارنہیں ہے ۔
جے یوآئی رھنماء کاکہناتھاکہ مجرم کی مذکورہ بالاحرکت آئین پاکستان اوراسلام دونوں سے متصادم ہے لہذامجرم کوسخت سے سخت۔سزادی جائےخداناخواستہ اگرریاست اورمتعلقہ ادارے انہیں سزانہیں دیتی توممتازقادری اورغازی خالدجیسے نوجوان پیداہوسکتے ہیں اسی لئے متعلقہ ادارے مجرم پرآئین پاکستان کی روسے فردجرم عائدکرکے سزادلوائیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.