فتنہ خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں مستند جھوٹا انسان ہے،رانا ثناءاللہ
فتنہ خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں مستند جھوٹا انسان ہے،رانا ثناءاللہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہوچکا ہے،خیرات اور مریضوں کے نام پر پیسہ جمع کرکے سیاست پر لگایا گیا۔ فتنہ خان اس فیصلے کی روشنی میں مستند جھوٹا انسان ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا،جبکہ فیصلے میں عمران خان کے بیان حلفی کو غلط قرار دیا گیا۔عمران خان نے ہرمعاملے میں غلط بیانی سے کام لیاہے،قانونی طور پر سیاسی جماعت بیرون ملک سے فنڈز نہیں لے سکتی۔ وزیر داخلہ نے اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے پاکستان دشمن ممالک سے بھی فنڈز لیے۔ فوادچودھری کہہ رہے ہیں فارن فنڈنگ کا کوئی ذکر نہیں۔ عمران خان نے مس ڈکلیئریشن کی اور اکاونٹس چھپائے۔انکا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے توازن کیساتھ فیصلہ دیا
،چیف الیکشن کمشنر نے دانائی کا مظاہرہ کیا۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف گھٹیا زبان استعمال کی،عمران خان ملک میں امن نہیں چاہتے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس جب یہ معاملہ آئے گا،قانون اپنا راستہ لے گا،جواز بنائیں گے بھی تو پاکستان کا قانون ایسا کرنے نہیں دے گا۔ عمران خان کا تو سیاست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ فیصلہ صادر ہوگیا کہ عمران خان کی منی ٹریل قانون کے خلاف ہے،سیاسی جماعتوں کو پابند کیا گیا کہ وہ آمدن کے ذرائع بتائیں۔فیصلے کو موخر کرنے کیلئے 9 وکیل تبدیل کئے گئے۔