سیاسی عمل انصاف و ترقی کا ذریعہ نہ بن سکے تو معاشرتی زندگی سنوارنے کے بجائے اجیرن ہو جاتی ہیں،کیو ڈی ایم

0 360

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ ڈولپمنٹ محاذ شہری و دیہاتی علاقوں کی ترقیاتی منصوبوں کے لئے ماسٹر پلان بنانے اور دفتروں میں رائج اسٹیٹس کو فریز کرنے کے لئے فیصلہ کن جدوجھد کا فیصلہ کر چکے ہیں وسائل کے ضیاع روکنے کے لئے عوامی بیداری اور تعمیری ماحول و مباحثے کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اور منصفانہ سماجی شعور کی بیداری و دانش مندی کی آرزو مندی کے لئے مسلسل جدوجھد و جستجو اور تخلیق و تدبیر کی نئی و پھرپور دینا تشکیل و تعمیر نو کی سفر کا آغاز کیا جانا چاہیے،ان خیالات کا اظہار مرکزی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے صدر حاجی نور محمد اچکزئی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ ، سینئر ڈپٹی کنوینر نذیر بازئی ، سابقہ کونسلر رضا وکیل ، ڈپٹی کنوینر و آئینی امور کے ڈائریکٹر بیرسٹر شیخ عامر خان مندوخیل، عجب خان ناصر، سید فضل الرحمان، کلیم اللہ کاکڑ اور نوید اقبال نے تاجر اتحاد کے مرکزی صدر حاجی نور محمد اچکزئی کے دعوت پر ہزار گنجی کمپلیکس ٹرک و بس اڈوں، فروٹ و سبزی منڈیوں اور بزنس سینٹر سمیت پورے علاقے کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر مرکزی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے راہنماں نے کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ اور پوری ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کیاکیو ڈی ایم کے رہنماں و تاجروں کے درمیان مجموعی طور پر نہایت شاندار اور تفصیلی تبادلہ خیال رہا اور اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کیو ڈی اے نے پورے معاملات اور تعمیری ماحول کی تشکیل و تعمیر نو کے بجائے عوام کو زندہ درگور کرنے کے لئے تمام ہتھکنڈوں کو استعمال کیا ہے جسے معاشرے اصلاح اور کاروباری ترقی و خوشحالی کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ تہذیبی و ثقافتی تبدیلیوں اور قومی و ملی روایات کے تحت از سر نو تعمیر و ترقی کے لئے جدوجھد و دانش مندی کا رجحان پیدا کرنے کے لئے جدوجھد قرار دیا گیا ہے اس موقع پر قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ ہزار گنجی کمپلیکس کے مسائل کے حل کے لئے جوائنٹ ورکنگ وینچر اور ون ونڈو سلوشن کا فارمولا استعمال کرتے ہوئے کاروبار و زندگی تنگ آمد بجنگ آمد سے تحفظ فراہم کیا جائے، شہر کے بجائے فوری طور پر میٹرو پولیٹن میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ اسٹیشن قائم کیا جائے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ و ضروری عملہ ہزار گنجی کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کرکے کھلی کچہریاں منعقد کریں بجلی کے ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں اور کراچی روڈ کے تین کلومیٹر سڑک کی تعمیر کرکے پورے علاقے میں صفائی اور سلیقہ مندی کا اہتمام کیا جائے بس اڈہ و ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے تمام کاروبار و ضروریات وسیع و عریض بس ٹرمینل پر منتقل کیا جائے اور ہزار گنجی بزنس سینٹر کی فوری آباد کاری کے لئے فوری طور پر یو این ایف ٹیکس ختم کرکے تاجروں اور سرمایہ کاری کرنے والوں کو سہولیات و تحفظ زندگی کا ماحول فراہم کیا جائے تاکہ لاکھوں انسانوں کی عزت و آبرو مندی اور کاروباری سرگرمیوں کے تحفظ و کامیابی کے لئے مثبت و ثمر بار ماحول کی تشکیل و تعبیر نو ممکن العمل ہوسکیںاس موقع پر عوامی میکنزم تشکیل دینے اور تعمیری ماحول و ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے کے برعکس کیو ڈی اے کے ناقص ترین کارکردگی پر سوالیہ نشان اور بھرپور عوامی مزاحمتی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.