کوئٹہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے کہاہے کہ

0 156

کوئٹہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے کہاہے کہ کانگو کے مریضوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ،کانگو کے مریضوں کی تمام تر ادویات مفت فراہم کی جارہی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ،صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور صوبائی سیکرٹری صحت کی خصوصی ہدایت اور دلچسپی سے وائرولوجی (VIROLOGY)لیب فعال ہوگیاہے جہاں پر کانگو پی سی آر ٹیسٹ مفت کیاجارہاہے اس سے پہلے یہ ٹیسٹ اسلام آباد اور کراچی میں کرانے کیلئے بھیجے جاتے تھے اور دو ہفتے انتظار کرناپڑتاتھا لیکن اب یہ ٹیسٹ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں مفت کیاجاتاہے ایک ٹیسٹ کی قیمت15000ہے تاہم فاطمہ جناح ہسپتال میں یہ ٹیسٹ اب مفت کیاجاتاہے اس کے ساتھ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے عوامی آگاہی مہم کانگو جیسے مرض کے خاتمے کیلئے بھی شروع کردیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرسکے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان ،صوبائی وزیر صحت اور صوبائی سیکرٹری صحت کی جانب سے محکمہ صحت میں اصلاحات لائے جارہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.