کوئٹہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ کرسچن برادری سمیت تمام اقلیتی برادری کو وہ احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
کوئٹہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ کرسچن برادری سمیت تمام اقلیتی برادری کو وہ احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اقلیتی برادری کے بنیادی حقوق کی تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے وہ ہمیشہ سے کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انکے حلقہ انتخاب اور جہاں کہیں کسی بھی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری سکونت پذیر ہے انکی تعلیم و ترقی اور خوشحالی کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسچن کالونی کلی خیزی کے دورہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے اقلیتی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ٹائیٹس جانسن اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالونی کو درپیش پانی، بجلی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور درپیش مسائل کے حل کے لئے وہ بھرپور کوشش کریں گے۔ علاوہ ازیں چیئرمین نے کہا کہ اقلیتی برادری بلوچستان کے سیاسی و قبائلی نظام کا اٹوٹ حصہ ہیں، قانونی و آئینی طور پر انکی ترقی، تحفظ اور خوشحالی کے پابند ہیں۔