میٹروپولیٹن اور ضلعی انتظامیہ جلوس کی گزرگاہوں پہ صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے، کاشف حیدری

0 197

کوئٹہ (ویب ڈیسک) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاون کے پریس سیکرٹری کاشف حیدری نے کہا ہے کہ شہادت امام زین العابدین علیہ اسلام کی مناسبت سے ہزارہ ٹاون میں نکالے جانے والے جلوس کی سیکورٹی اور روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کئے جائے۔ جلوس آج صبح 9 بجے برآمد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی آج پچیس محرم کے موقع پر امام زین العابدین علیہ اسلام کی شہادت کے سلسلے میں علم اور تعزیوں کا مرکزی جلوس صبح 9 بجے امام بارگاہ مہدیہ صاحب الزمان عج سے برآمد ہوگا۔ جس میں مختلف امام بارگاہوں کے 21 ماتمی دستے شریک ہونگے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ محمد باقر علیہ اسلام میں اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن اور ضلعی انتظامیہ جلوس کی گزرگاہوں پہ صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے جبکہ سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیکر اسے فول پروف بنایا جائے جلوس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد کے ساتھ ساتھ اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاون عمائدین بھی شریک ہونگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.