میری توبہ توبہ،میری توبہ توبہ
ایک بار ایک شخص حضرت حسن بصری ؒکے پاس آیا اور ان سے شکایت کی آسمان ہم پر بارش نہیں برساتا.قحط سالی کا خدشہ ہے ۔انہوں نے جواب دیا *” اللہ کی بخشش طلب کرو. (یعنی استغفر اللہ کیا کرو) ۔پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور عرض کی *”میں آپ سے غربت کی شکایت کرتا ہوں میرے حق میں دعا فرمائیں حضرت حسن بصری ؒ نے جواباً کہا*” اللہ کی بخشش طلب کرو.. (یعنی استغفر اللہ کیا کرو) اسی اثناءمیں ایک اور شخص ان کے پاس آیا اورانتہائی لاچاری سے کہا جناب لگتا ہے میری بیوی بانجھ ہے دس سال سے میرے اولادنہیں ہوئی ا نہوں نے اسے بھی جواب دیا *” اللہ کی بخشش طلب کرو (یعنی استغفر اللہ کیا کرو) وہاںپر جو لوگ موجود تھے انہوں نے حیرانگی سے حضرت امام حسن بصری سے پوچھا مختلف لوگ آپ کے پاس اپنے مسائل لے کر آئے ہرشخص کا مسئلہ دوسرے سے جدا تھا لیکن آپ نے سب کو صرف اللہ سے بخشش طلب کرنے کی اسے ہدایت کی؟ آخرکیوں؟ یہ سن کر حضرت امام حسن بصری مسکرائے پھر کہا کیا تم نے ارشاد ِ باری تعالیٰ نہیں پڑھا؟ اپنے رب سے بخشش طلب کرو. بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے. وہ کثرت سے تم پر بارش برسائے گا. اور تمہیں خوب پے در پے مال و اولاد میں ترقی دے گا؛اور تمہیں باغات عطا فرمائے گا اور تمھارے لیے نہریں نکال دے گا(نوح (71): 10-12) ایک اور مقام پر یہ بھی وعدہ کیا گیاہے کہ ۔۔اور اللہ ان کو عذاب نہ دے گا اس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے ہوں(الانفال (8): 33) استغفر اللہ کرنا ہر مسئلہ کا حل ہے اس لئے میں تلقین کرتاہوں کہ تم کبھی استغفار نہ چھوڑنا! کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی مسلسل بخشش طلب کرے, تو اللہ اسے ہر تکلیف ،بے چینی سے آرام دے دیتا ہے، اور وہاں سے اسے فراہم کرے گا جہاں سے اس نے گمان بھی نہ کیا ہو۔آج جو ہمیں مسائل درپیش ہیں، کرونا وائرس نامی وباءنے پوری دنیا میں خوف وہراس پھیلارکھاہے امیر غریب چھوٹابڑا کوئی اس سے محفوظ نہیں اس لئے آئےے یہ دعا سکون سے پڑھیں اور دل میں آمین کہیں اور اسے دوسروں تک پہنچائیں ہو سکتا ہے کہ دوسرے لوگوں کی آمین سے اپنی دعا قبول ہو جائے(آمین) اے اللہ رب العزت، اے ساری کائنات کے شہنشاہ،اے ساری مخلوق کے پالنے والے، اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے،اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک،اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک،اے انسانوں اور تمام مخلوقات کے معبود،اے عرشِ اعظم کے مالک، اے فرشتوں کے معبود،اے عزت کے مالک اور ذلت سے بچانے والے ،اے بیماروں کو شِفا دینے والے،اے بادشاہوں کے بادشاہ،اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں،تیرے خطاکار بندے ہیں،ہمارے گناہوں کو معاف فرما ،ہماری خطاو ¿ں کو معاف فرما ،اے اللہ ہم اپنے تمام صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاو ¿ں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں، اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما ۔۔اے اللہ ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناش ±کرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں،تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے،تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے،تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے،ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں،تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف کر دے ،اے اللہ پاک ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے،اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے ،زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو ہم سے خوش ہو جائے،ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے،ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کر،اے اللہ ہمیں تیرے احکام کی فرمابرداری کرنے والا بنا،اور تیرے پیارے حبیب جنابِ محمد رسول اللہ(صلی للہ ھو علیہ وآلہ وسلم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے،اے اللہ ہماری پریشانیوں کو دور کر دے،اے اللہ جو بیمار ہیں ا ±نہیں شفاءکاملہ عطا فرما ،اے اللہ جو قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ا ±نکا قرض جلد سے جلد ادا کرنے کی توفیق عطافرما،اے رب العزت ہماری شیطان مردود سے حفاظت فرما،اے اللہ اسلام کے دشمنوں کو ہدایت عطا فرما،اے اللہ حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما،اے پروردگارِ عالم ہمیں ت ±جھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ہر چیز پہ قادر ہے،اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ بھی عنائت فرما، اللہ آپ نے نمرود کے لیے مچھر بھیجا تھا۔ نمرود نے آپ کا انکار کیا تھا، لیکن یا اللہ، ہم تو آپ کےاقراری ہیں آپ نے دنیا میںمچھر سے بھی سو گنا کم جراثیم بھیجا ہے جو نظربھی نہیں آتا یا کریم ، بیماریاں پہلے بھی تھیں لیکن آپ تو بیماری اس لیے بھیجتے ہیں کہ مومنین کے گناہ معاف ہو جائیں، لیکن اے اللہ، یہ کیسی بیماری ہے جس نے ہمیں آپ کے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ کیا تم ہم سے اتنا ناراض ہوگیاہے اللہ کیا ہم اس قابل نہیں کہ آپ کے گھر آسکیں؟ ضرور ہم سے غلطیاں ہوئیں۔۔ ہم آپ سے دعا کرتے ہیں کہ آپ ہمیں معاف فرما دیں۔، اللہ اتنی بڑی سزا ہمیں نہ دیجیے ہم گناہوں کے پہاڑ اور سمندر لئے آپ کے گھر آتے تھے، آپ معاف کردیتے تھے۔۔ اللہ آپ نے گھر کا راستہ ہی بند کر دیا۔ یا رب، پھر ہم کس در پر جائیں ؟ ہمیں یوں نہ دھتکارئیے۔ نبی پاک ﷺ کے صدقے ان کے نعلین مبارک کے طفیل للہ اس امت کو معاف کر دیجیے،کیا اس امت میں ایک بھی ایسا نہیں جس کی وجہ سے آپ دعا قبول کر لیں؟ اللہ جی آپ اپنے گھر کے دروازے کھول دیں، ہم آپ کے در پر آنا چاہتے ہیں، ہم سے بیماری کا خوف ہٹا دیجیے۔
اللہ پاک ہم نے سود شروع کر کے آپ کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ،اس معاملے میں ہم بے بس ہیں!! ہمارے حکمران کو سودختم کرنے کی توفیق اور صلاحیت عطافرما۔اے اللہ ہمیں اپنی طرف لوٹا دیجیے، اللہ ہماری توبہ قبول کر لیجیے ۔اے قادر ِ مطلق اللہ ہمارا حشر ان مشرکین جیسا نہ کیجیے جن پر کعبہ کے دروازے بند ہیں۔ اے باری تعالیٰ آپ انفرادی گناہوں کو معاف کر دیں، آج ہمارے اجتماعی گناہوں کو بھی معاف کر دیجئے ، اللہ معاف کر دیجئے،اللہ معاف کر دیجیے،اللہ معاف کر دیجئے، کیونکہ معاف کرنا ہی آپ کی شان ہے ۔ہمارے ہونٹ، دل و دماغ استغفر اللہ۔ استغفر اللہ ۔ استغفر اللہ کا وردکررہے ہیں اے رب کریم، رحم کیجئے۔ ہم میں امت کو اکٹھا کرنے والا کوئی نہیں، اس وقت کوئی امت کو استغفار کے راستے پر لانے والا نہیں۔ یااللہ ، ہم اجتماعی معافی کی درخواست کرتے ہیں ، آپ اس کو قبول کر لیجیے۔۔ ہم سب اس دعا کو پڑھنے والے قومی مجرم کے طور پر، امت کے مجرم کے طور پر معافی مانگتے ہیں۔ یااللہ، معاف کر دیںیا کریم، معاف کر دیجئے ،یا رحیم، معاف کر دیجئے آمین آمین آمین * یا رب العزت، یہ دکھاوے کی دعا نہیں یہ امت کو متوجہ کرنے کےلئے دعا ہے۔ آپ اس امت کو توبہ کی توفیق دے ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما اور ہماری تمام پریشانیوں،تکلیفوں اور بیماریوں کو دور فرما اور صحت تندرستی عطا اے میرے پروردگار اپنے پیارے محبوب حضرت محمدﷺ کے صدقے پوری د ±نیا میں جتنے مسلمان وفات پا چ ±کے ہیں ا ±ن کی مغفرت فرما، ا ±نہیں قبر کے عذاب سے بچا۔ جو بیمار ہیں یا پریشان ہیں ت ±و ا ±ن کو اپنے کرم سے معاف فرما اور ا ±ن کی بیماری اور پریشانیوں کو د ±ور فرما مہنگائی،بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ فرما۔ آمین یارب العمین ۔