موسمیاتی بحرانوں پر ایکشن لیکر کام کیاجائے ،ظہور بلیدی
موسمیاتی بحرانوں پر ایکشن لیکر کام کیاجائے ،ظہور بلیدی
کوئٹہ (آن لائن )سابق صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ سیلاب ذدگان کی بحالی Owner Driven Reconstruction کے طرز پر کی جائے موسمیاتی تبدیلوں کو مد نظر رکھ کر سیلابی پانی کی نکاسی کا مستقبل بنیادوں پر کوئی حل نکالا جائے۔پاکستان دنیا کے موسمیاتی جرائم سے متاثرہ ملک ہے یہ بین الاقوامی برادری کیلئے وقت ہے کہ وہ سمجھیں کہ آگے آئیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیںیہ وقت ہے کہ موسمیاتی بحرانوں پر ایکشن لیکر کام کیاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ “پانچ روز سے پچوں
کے ساتھ کچھ نہیں کھایا اور گھر میں سب کچھ پانی بہا کر لے گیا ” مخیر حضرات سے پر زور اپیل پے کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیے لیے آگے بڑھیں ۔سیلاب ذدگان کی بحالی Owner Driven Reconstruction کے طرز پر کی جائے جس طرح 2014 میں ڈسٹرکٹ آواران اور کیچ کے زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے بیس ہزار گھر بنا کر دیے گئے وفاق اور سندھ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلوں کو مد نظر رکھ کر سیلابی پانی کی نکاسی کا مستقبل بنیادوں پر کوئی حل نکالا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کے موسمیاتی جرائم سے متاثرہ ملک ہے یہ بین الاقوامی برادری کیلئے وقت ہے کہ وہ سمجھیں کہ آگے آئیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں نہ صرف پاکستان کو مشکلات سے نکالیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ افراد کو دوبارہ زندگی شروع کرنے میں مدد کرے یہ وقت ہے کہ موسمیاتی بحرانوں پر ایکشن لیکر کام کیاجائے ۔