ماضی میں نظریہ ضرورت کو اب نظریہ سہولت کو متعارف کیا جارہا ہے، حافظ حمد اللہ

1 223

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ماضی میں نظریہ ضرورت کو اب نظریہ سہولت کو متعارف کیا جارہا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ دونوں نظریات نے ریاست کو شدید خطرات سے دوچار کیا، ماضی کے چار ڈکٹیٹروں کو نظریہ ضرورت کے تحت تحفظ دے کر ملک کا بہت نقصان ہوا۔ترجمان حافظ حمد اللہ نے بتایاکہ قوم پر امید ہے

 

اب فیصلے نظریہ ضرورت یا نظریہ سہولت کے تحت نہیں قانون کے تحت ہونگے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ طلال، نہال، دانیال توہین عدالت کے جرم میں ناہل ہوسکتے ہیں ؟، بھٹو کو پھانسی یوسف رضاگیلانی نااہل اور نواز شریف تاحیات نااہل کیا سکتا ہے۔ترجمان حافظ حمد اللہ نے بتایاکہ تو عمران خان توہین عدالت کے جرم میں نااہل کیوں نہیں ہوسکتا؟، محسوس ہورہا ہے کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے ،،کوئی پتھر نہ مارے میرے لاڈلے دیوانے کو۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ملک کو قدرتی آفات سے زیادہ عمرانی آفت نے نقصان پہنچایا ،حافظ حمد اللہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.