سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہم کرینگے، منصور احمد قاضی

1 228

سبی( خ ن)ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی، میڈیکل کیمپس کے انعقاد کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی اسسٹنٹ کمشنر علی شاہ عباسی ، ڈی ایس پی یونس احمد ڈائریکٹر امور حیوانات جان محمد صافی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ ، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر رفیق مستوئی ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فرحان کاکڑ، ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر حبیب الرحمن اور دیگر نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایاجارہا ہے متاثرین میں اشیاءخوردونوش خیمے اور دیگر ضروریات زندگی تقسیم کئے جارہے ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ متاثرین کو سہولیات فراہم کریں مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں بھی فری میڈیکل کیمپس کے ذریعے بارشوں اور سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں سیلاب اور بارشوں سے سڑکیں متاثر ہوئی ہیں وہاں پر سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جلد از جلد شروع کیا جائے محکمہ ایم ایم ڈی کے اسسٹنٹ انجینئر کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف اور طبی سہولیات کی فراہمی پہلی ترجیح ہونی چاہیے انہوں محکمہ ایریگیشن کے ایس ڈی او کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ بند اور ندی نالوں میں جہاں شگاف پڑے ہیں ان پر بھی کام تیزی سے کیا جائے۔ انہوں نے ڈی ایس پی پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر سبی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بائی پاس اور سڑکوں کے کناروں پر مقیم سیلاب متاثرین کو بھی فوری فلڈ ریلیف کیمپ میں منتقل کیا جائے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] این سی ایچ ڈی نے مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا،جاور مسلم رہنما نوجوان اتحاد نسائی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.