فرح عظیم شاہ بلوچستان حکومت کی کوارڈینیٹر غیر ملکی امداد برائے سیلاب متاثرین مقرر
فرح عظیم شاہ بلوچستان حکومت کی کوارڈینیٹر غیر ملکی امداد برائے سیلاب متاثرین مقرر
کوئٹہ (ویب ڈیسک )فرح عظیم شاہ بلوچستان حکومت کی کوارڈینیٹر غیر ملکی امداد برائےسیلاب متاثرین مقرر،وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نےترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کو کوارڈینیٹر بابت غیر ملکی امداد برائےسیلاب متاثرین مقرر کردیا ہے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کےدوست ممالک اور غیر سرکاری رفاہی تنظیمیوں سےبلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے موثر رابطہ کاری کو فروغ دیا جاسکیں
،فرح عظیم شاہ اس سے قبل رکن بلوچستان اسمبلی اور ایمان ٹرسٹ کی سربراہ بھی رہ چکی ہے اب ریلیف اور ریسکیو سے وابستہ غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیداروں اور عوامی وسماجی حلقوں نے بلوچستان حکومت کی جانب سے فرح عظیم شاہ کو کوارڈینیٹر غیر ملکی امداد برائےسیلاب متاثرین بلوچستان مقرر کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر میں مون سون کی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے لاکھوں متاثرین بے گھر اور امداد کے منتظر ہیں
اور چونکہ متاثرین کی بحالی و امداد ڈونرز ایجنسیوں اور دوست ممالک کی معاونت کے بغیر ہرگز ممکن نہیں ہے اور اب بلوچستان حکومت نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ کو بلوچستان حکومت کی کوارڈینیٹر غیر ملکی امداد برائےسیلاب متاثرین مقرر کردیا ہے جس سے ڈونرز ایجنسیوں اور رفاہی اداروں کو حکومت اور متاثرین کی معاونت کرنے میں آسانی ہوگی اور فرح عظیم شاہ۔ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنی خدادا صلاحیتوں کی بدولت کماحقہ اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دیتے ہوئے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے شکار لاکھوں مرد وخواتین کی آواز بن کر مشگل کی اس گھڑی میں بلوچستان و پاکستان کی ترجمانی احسن طریقے سے نبھائیگی۔
[…] بلوچستان ہائیکورٹ کا سی ٹی ڈی کارپورل آسامیوں کا فزیکل ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم […]