روس کی جاسوس وہیل مچھلی ماری گئی

0 50

ناروے میں اس وہیل کی موت واقع ہو گئی ہے جس پر روس کیلے جاسوسی کا شُبہ ظاہر کیا گیا تھا۔نارویجیئن براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (این آر کے) کے مطابق 14 فٹ لمبی یہ وہیل5 سال قبل ناروے کے پانیوں میں دریافت ہوئی تھی۔

 

یہ وہیل جو ہوالدیمیر کے نام سے جانی جاتی تھی، جنوب مغربی علاقے ریساویکا کے قریب مردہ حالت میں پائی گئی جس کو معائنے کے لیے قریبی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا۔ناروے کے پانیوں میں دریافت

 

ہونے کے بعد حکام نے کہا تھا کہ یہ جاسوس وہیل ہے تاہم ماسکو نے ان الزامات کا کبھی جواب نہیں دیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غیرسرکاری ادارے میرین مائنڈ نے برسوں سے اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی تھی۔

میرین مائنڈ کے بانی سیباسچیئن سٹرینڈ نے کہا کہ موت کیوجہ معلوم نہیں ہو سکی اور ہوالدیمیر کی جسم پر کوئی زخم بھی نہیں ملا۔انھوں نے بتایا کہ اس کی باقیات کو1 ٹھنڈی جگہ پررکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں مزید ویٹرنری انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اس کی باڈی کا معائنہ کیا جائے گا۔

اس کی عمر چودہ اور 15 برس کے درمیان تھی۔1 بیلوگا وہیل 40 سے 60 تک زندہ رہ سکتی ہے۔اس کو پہلی بار 2019 میں ناورے کے اِنگویا جزیرے کے قریب دیکھا گیا تھا یہ روس کے شہر مرمانسک سے تقریباً 415 کلومیٹر پر واقع ہے جھاں روس کا بحری بیڑا موجود ہے۔اس علاقے میں بیلوگا شاذ ہی نظر آتے ہیں۔ ناروے کے حکام نے کہا تھا کہ ہوالدیمیر شاید بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی ہو اور اسے روسی بحریہ نے تربیت دی ہو کیونکہ وہ انسانوں سے مانوس لگتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.