ایس ایچ او گولارچی جی ایم عاقلانی نے خدمت کی اعلی مثال قائم کر دی
گولارچی (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی- کچے مکانات زمین بوس ہو گئے ہزاروں ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی غریب لوگ کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے آزمائش کی اس گھڑی میں گولارچی کے فرض شناس و دیانت دار پولیس آفیسر ایس ایچ او جی ایم عاقلانی نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے برسات متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور انہیں پکا پکایا کھانا اور راشن فراہم کیا-اس موقع پر ایس ایچ او جی ایم عاقلانی کا کہنا تھا آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے-یہ ہم سب کا دینی و قومی فریضہ ہے علاقے کی عوام نے ایس ایچ او جی ایم عاقلانی کے انسانی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا-