راجن پور ، 8 سالہ بچی کیساتھ 27سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش

0 125

راجن پور:  پولیس نے راجن پور میں 8 سالہ بچی کے ساتھ بڑی عمر کے لڑکے کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں 27 سالہ لڑکے کی 8 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش کی جا رہی تھی۔پولیس نے کمسن بچی کی شادی کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے شادی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متاثرہ بچی کے باپ اور دو بھائیوں گرفتار کو گرفتار کر لیا جب کہ دولہا اور نکاح خواں موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.