حوثیوں کی مآرب پرقبضے کی کوشش مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے،امریکا

0 234

واشنگٹن (ویب ڈیسک)یمن کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹم لینڈرکنگ نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی مآرب پر قبضے کی کوشش یمنی بحران کے حل کے لیے مذاکرات کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔امریکی اخبارکے مطابق ٹم لینڈرکنگ کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ حوثی ملیشیا مآرب پر قبضے کے لیے مصر ہیں۔ مآرب پر قبضے کے لیے حوثیوں کی

جنگ مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں، امریکا اور اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے مطالبات کے باوجود حوثی ملیشیا مآرب پر قبضے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثیوں کی پیش قدمی کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں شہری بے گھر ہوگئے ہیں۔ تاہم سرکاری فوج اور مقامی قبائل کی مزاحمت کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.