وہ لوگ خوشنصیب ہیں جو معاشرے میں بھلائی پھیلانے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں، ابوالحسن عبدالخالق قادری

0 322

سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے میلادشریف کے شاندار استقبال کیلئے جیکب آباد کے تمام یونٹس کا سالانہ مشترکہ اجلاس پارٹی چیئرمین حضرت مولانا ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری کی زیرصدارت ہوچکا.
چیئرمین صاحب نے تمام یونٹس کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس دنیا میں بھلائیاں اور برائیاں پھیلتی رہتی ہیں لہٰذا خوشنصیب ہیں وہ لوگ جو معاشرے میں بھلائی پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں اور بدنصیب ہیں وہ لوگ جو معاشرے میں برائی پھیلانے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں،

ہمیں ہر وقت یہی کوشش کرتے رہنا چاہیے کہ معاشرتی برائیوں سے خود بھی بچیں اور اپنے متعلقین کو بھی بچاتے رہیں.
اس اجلاس میں سالانہ 30 محافلِ میلاد اور 12 میلادی ریلیوں کا شیڈول طئے کیا گیا جبکہ 3 اکتوبر کو سالانہ یومِ رضا کا جلسہ جامع میمن مسجد میں منعقد کیا جائے گا اور 4 اکتوبر کو رائیفل ناکہ چوک سے سالانہ مرحبا موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.