دکی لیویز فورس کی کاروائی قتل اقدام قتل اور چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں مفرور ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

0 274

دکی۔ اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے رسالدار اسرار احمد ترین اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب رسالدار اسرار احمد ترین لیویز پارٹی کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ نانا صاحب زیارت کے قریب ایک مشکوک موٹرسائیکل دیکھ کر موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ دیا جس پر موٹرسائیکل سوار نہ رکے اور لیویز پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ، ہیوی فائرنگ کے بعد لیویز پارٹی نے محاصرے میں لے کر ایک ملزم گل جان

ولد محمد رسول قوم مری سکنہ کوہلو کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف گولیا اور ایک عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا، دریں آثنا تفتیش کرنے سے پتہ چلا کہ ملزم پہلے سے قتل، اقدام قتل ، چوری و ڈکیتی کے مقدمات مین مفرور مطلوب ملزم ہے، رسالدار اسرار احمد اور اسکی لیویز ٹیم کو سپٹی کمشنر دکی نے دس ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ، امید کرتے ہیں کہ دکی لیویز

معاشرے سے ناسور کا صفایا کرنے میں بھرپور تونائی خرچ کرینگے ، انہوں نے کہا کہ جب سے میں دکی ایا ہون یہان بہت سے لوگ مجھے رپورٹ کررہے ہیں کہ دکی میں منشیات کا ناسور بہت زیادہ ہے میں دکی کے عوام سے اج درخواست کرتا ہوں کہ اپ لوگ میرے ساتھ تعاون کریں میں دکی سے نشے کی ناسور کو جڑ سے ختم کرکے ہی دم لونگا، لیکن اگر عوام کا تعاون میرے ساتھ نہیں ہوگا تو میرے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔ دکی عوام مجھے ہر غلط کام اور ہر غلط کام کرنے والے شخص کی نشاندہی کروائیں پھر اگر انکے خلاف کروائی نہ ہوئی تو میں زمہ دار ہوں ،چور ڈاکووں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے ہوتے ہوئے میرے علاقے کی عوام کا نقصان میں اپنا نقصان سمجھتا ہوں لہذا راہ راست پر اجاو ورنہ مجھے اپ سے نمٹنابھی اچھی طرح آتا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.