عمران خان کی70ویں سالگرہ 5اکتوبربدھ کو منائی جائے گی

1 165

جہانیاں(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی70ویں سالگرہ 5اکتوبربدھ کو منائی جائے گی۔ملک بھر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کارکنان سالگرہ تقریبات کا اہتمام کریں گے۔ عمران خان پانچ اکتوبر1952ءکو لاہور میں پیدا ہوئے وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں

شمولیت اختیار کی۔ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں شوکت خانم میموریل اسپتال بنانا بھی ان کا کارنامہ ہے۔عمران خان نے 25 اپریل 1996کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔17اگست2018ءکو عمران خان ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے جبکہ10 اپریل2022ءکو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس کی کامیابی کے بعد عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدہ ہو گئے ان کی سیاسی جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] جہانیاں کے قریب مسافر بس الٹ گئی ،16مسافر زخمی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.