کوئٹہ میں صحت و تندرستی کے سادہ انتظامات مکمل نہیں ہے، کیو ڈی ایم و ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
کوئٹہ کے نواحی علاقے شریف آباد کیچی بیگ سریاب میں کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے سماجی رہنما کی میزبانی میں خواتین و بچوں اور بزرگوں کے لئے بارشوں و سیلاب کے متاثرین کے لئے طعام مسکین فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے معاونت سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ماہر ڈاکٹروں ڈاکٹر عصمت درانی، ڈاکٹر عبدالصمد پانیزئی،ڈاکٹر طاہر مردانزئی اور ڈاکٹر سید نذیر آغا نے تین سو مریضوں کو مفت دوائیں اور راہنمائی فراہم کی گئی کیمپ کا افتتاح کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالصمد پانیزئی، ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ، نذیر بازئی فرید بگٹی اور معتبرین و سماجی شخصیات نے کیا، اس موقع پر کیو ڈی ایم کے ڈپٹی کنوینر بیرسٹر شیخ عامر خان مندوخیل ایڈووکیٹ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید فضل الرحمان بھی موجود تھے،
اہل علاقہ نے اہل خیر اور ڈاکٹروں کی معاونت اور راہنمائی کے ساتھ ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے اداروں ان ریتھ کیو ڈی ایم ٹی ایم ایف کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا
کیمپ کے اختتام پر سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی نے دورہ کیا اور کیو ڈی ایم و ٹی ایم ایف کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا##