پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی
تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کہ مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اور کمی ہوگئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں چودہ پیسے کمی ہوگئی،ڈالر (277.69) روپے سے کم ہوکر (277.55) روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کہ دوران اتار چڑھاؤ جاری ہے،سو انڈیکس (112) پوانٹس کا اضافہ ہو گیا،سو انڈیکس 81ہزار (917) کی سطح پر پہنچ گیا۔