صوبائی سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین خان جمالدینی کی زیر صدارت بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو 2019ء کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلا س منعقد ہوا
کوئٹہ 02نومبر :۔صوبائی سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین خان جمالدینی کی زیر صدارت بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو 2019ء کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلا س منعقد ہوا ۔اجلاس میںمحکمہ لائیو اسٹاک کے علاوہ یونیو رسٹی آف بلوچستان کے ذمہ دار افسران نے شرکت کی ۔اجلا س کا مقصد ایکسپو کے حوالے سے تشکیل کردہ ذیلی کمیٹیو ں کی کردگی کا جائزہ لینا تھا ۔اجلاس کے دوران ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اپنی اپنی کمیٹی کے حوالے سے سو نپی گئی ذمہ داریوں کے بارے سے صوبائی سیکرٹری لائیو اسٹاک کو آگاہ کیا ۔ جبکے لائیو اسٹاک سے متعلق کمپنیوں کی رجسٹر یشن کے بارے میںبھی آگاہ کیا اور بتایا لائیو اسٹاک کے شعبے سے متعلق کمپنیاں کے رجسٹر یشن کرارہی ہیں ۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری لائیو اسٹاک نے کمیٹیوں کا کردگی کو تسلی بحش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپو 2019ء کی اہمیت کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ کام کی رفتار کو تیز کہ جائے انہوں نے مزید کہا ہماری خو ش قسمتی ہے کہ2019ء میںناصرف پاکستان بھرسے لائیو اسٹاک کے شعبے سے منسلک کمپنیاں شرکت کررہی ہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی کمپنیاں شرکت کیلئے تشریف لارہی ہیں جوکہ بڑی خو ش آئند با ت ہے اور اس ایونٹ کے کامیابی کی ضمانت بھی ہے اس لیے شرکاء کی عزت افزائی اور حو صلہ افزائی کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔اجلاس کے آخر میںانہوں نے کہا کہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ،اور بہترین کارکر دگی رکھا نے والوں کی بھرپور حو صلہ افزائی کی جائے گی ۔
[…] (ویب ڈیسک)صوبائی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیو لپمنٹ اینڈما حو لیات مٹھا خان کاکڑ […]