صوبائی معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ بلوچستان اعجاز احمد سنجرانی کی صدارت میںلائیو اسٹاک کے ایک وفد نے ڈپٹی کو نسل جنرل ایران رضا استواری سے ملاقات کی

0 152

کوئٹہ02نومبر :۔صوبائی معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ بلوچستان اعجاز احمد سنجرانی کی صدارت میںلائیو اسٹاک کے ایک وفد نے ڈپٹی کو نسل جنرل ایران رضا استواری سے ملاقات کی ۔وفد میں صوبائی سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین خان جمالدینی ،ڈاکٹر غلام حسین جعفر ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد اعظم کاکڑ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیلپمنٹ شامل تھے ۔اجلاس کا مقصد ایران کے وفد اور لائیو اسٹاک سے متعلقہ کمپنیوں کی بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو 2019ء میںشرکت کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تھا ۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کونسل جنرل ایران رضا استو اری نے ایکسپو 2019ء کی کا میابی کیلئے نیک تمناوٗں کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کایقین دلاتے ہو ئے کہا کہ ایکسپو ایو نٹ کے دوران نا صرف ایران کا وفد ڈپٹی گورنر ستیان کی قیادت میں شرکت کرے گا بلکہ لائیو اسٹاک سے متعلق پر ائیو یٹ کمپنیاں بھی شرکت کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ اس ایو نٹ کے ذریعے دونوں برادراسلامی ممالک میںلائیو اسٹاک کے شعبے میں تجارت کو فروغ حاصل ہوگا ۔صوبائی سیکرٹری لائیو اسٹاک نے ڈپٹی کونسل جنرل ایران کو ایونٹ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ملاقات کے آخر میں صوبائی معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ بلوچستان اعجاز سنجرانی نے ڈپٹی کونسل جنرل کا شکر یہ ادا کیا اور اُن کی ذاتی دلچسپی کو سرا ہے ہوئے کہا کہ ایران کی ایکسپو 2019ء میںشرکت ہمارے لیے حو صلے کا باعث ہے ۔اور دونوں ممالک کے دیر ینہ تعلقات کی شاندار مثال ہے اور اس ایو نٹ کے ذریعے دونوں ممالک میں تعلقات مزید استور ہو نگے جبکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے جس سے غربت کے خاتمے میںمدد ملے گی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.