بلوچستان، سردی کی شدت میں اضافہ، گیس کا دم گھٹنے لگا

0 183

(ویب ڈیسک)
کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کرنا شروع کردیا ہے، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی جبکہ پشین، کربلا، یونین کونسل بادیزئی، طورخیل، حرمزئی سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث صارفین پریشانی سے دوچار ہیں۔

کلی چلتن رہسانی کلی خزان اختر آباد کلی شموزی گیس پریشر کی مشکلات اور گیس محکمہ کی اعلی حکام کا ظالمانہ رویہ خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں کلی چلتن رہسانی کلی خزان اختر آباد کلی شموزی ود یگر ملحقہ علاقوں میں بچے بیمار ہونے کا خدشہ

عوامی حلقوں کے مطابق سردی کے شدت میں اضافے کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے سرد علاقوں زیارت، پشین، مستونگ ودیگر میں گیس کی پریشر میں جبکہ بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ کوئٹہ میں سرکلر روڈ، خروٹ آباد، پشتون آباد، سریاب، میاں غنڈی، نواں کلی سمیت دیگر علاقوں میں شام اور صبح کی اوقات میں گیس پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے شدید سردی میں بچوں، خواتین اور بوڑھے عمر کے افراد سمیت عوام کا مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع خاص کر پشین، زیارت، مستونگ، قلات و دیگر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ابھی سے شروع کردیا گیا ہے۔

پشین کی تحصیل حرمزئی، یونین کونسل بادیزئی، طورخیل، کربلا اور ملحقہ علاقوں میں تو دن کے اوقات میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جبکہ رات گئے گیس کی پریشر بحال کی جاتی ہے جو عوام کے کسی کام نہیں ہوتی۔ عوامی حلقوں کے مطابق ہر سال سردیوں کے آغاز سے ہی صوبے کے اکثر علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری طرف ایل پی جی مہنگی ہونے کے علاوہ کوئلہ اور سوختنی لکڑیاں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے جو کہ غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ شدید سردی میں سرد علاقوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.