”تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کرکٹ نہیں“ شاہد خان آفریدی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا مزہ نہیں آتا، تماشائی گراﺅنڈ میں ہوں تو کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے تماشائیوں کے بغیر ہونے والی کرکٹ کو بے مزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تماشائی ہوں تو پتا چلتا ہے، شور ہوتا ہے اور ایک جذبہ ہوتا ہے جبکہ تماشائیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کی تحریک ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر میدان میں دباﺅ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ کرکٹ تماشائیوں کے بغیر ہونی ہے، ورنہ مزہ تو کراوڈ میں ہے۔