فیاض الحسن چوہان اپنی برطرفی سے لاعلم
پنجاب کے وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان خود کو وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر سے لاعلم نکلے۔
(ویب ڈیسک)
جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ انہیں وزارت اطلاعات سے ہٹادیا گیا ہے اور فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کردیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہے۔
خیال رہے کہ آج وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن کوعہدےسے ہٹادیاگیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کا معاون خصوصی بنادیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنادیاگیا ہے۔
اس سے قبل جاوید اختر وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات تھے۔