تعلیمی نظام بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے،عبدلوکیل خان کاکڑ

0 309

تعلیمی نظام بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے،عبدلوکیل خان کاکڑ

کمونیٹی سکول کلی باغ ویالہ کے سینئر ٹیچر عبدلوکیل خان کاکڑ نے والدین کے کمیٹی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے سے جہالت اور ناخواندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے والدین اور اساتذہ مل کر تعلیمی نظام بہتر بنانے کیلئے عملی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔موجودہ حالات کے تناظر میں سب کو عملی کردار ادا کرنا پڑے گا ۔بچوں کو بہترین اور منصفانہ

انداز میں پڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔اساتذہ کو بچوں کے نفسیات سے واقفیت بہت ضروری ہیں۔ بچوں اور بچیوں کے ساتھ محبت و شفقت سے پیش آنا ایک بہترین استاد کی علامت ہے ۔ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا گھناؤنی جرم ہے ۔
ملک کے مستقبل ان ہی بچوں کے ہاتھوں میں ہیں ۔لہذا گورنمنٹ اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کو حسن طریقے سے نبانے کی کوشش کرنا چاہیے یکساں تعلیم کا وعدہ پورا کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ تعلیم ہی کے ذریعے سے مثالی معاشرہے کی بنیاد رکھے تاکہ پڑھا لکھا بلوچستان بنانے میں کوئی کسر نہ رہ سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.