بچوں کی ادبی کانفرنس ہر سال ہوگی وفاقی سیکرٹری فارینہ مظہر

0 191

اسلام آباد (رپورٹ/شیخ فرید) سہہ روزہ بین الاقوامی ادبی کانفرنس کی اختتامی تقریب فیض احمد فیض آڈیٹوریم اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری لوک ورثہ و ثقافت محترمہ فارینہ مظہر نے کی جبکہ ممتاز ادیب اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید اور فاطمہ حسن نے مہمانانِ خاص کی حثیت سے شرکت کی ۔ چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکادمی نے پاکستان میں بچوں کے ادب کی اہمیت و افادیت کے شعور کو مہمیز کرنے کیلیے تین روزہ ادبی کانفرنس کا انعقاد کر کے اہنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کی سعی کی ہے ۔
اُنھوں نے کہ بچے قوم کا مستقبل ہے اِن کی بہتر تعلیم و تربیت قومی فریضہ ہے لہذا ضروری کہ بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کر ہم ایک مہذب قوم اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کو سہل و آسان بنا سکتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ وقت کے جدید تقاضوں کے عین مطابق تربیت کے اسباب مہیا کیئے جائیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری لوک ورثہ و ثقافت محترمہ فارینہ مظہر نے کہا بچوں کے ادب کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، فارینہ مظہر نے کہا کہ کانفرنس میں جو قراردادیں ، تجاویز ، اور لائمہ عمل طے پائے گا اُس پر سنجیدگی سے نہ صرف غور کیا جائے بلکہ عملی طور پر اقدامات کئے جائیں گے ۔
اختتامی تقریب میں ڈاکٹر عبدالروف رفیقی (بلوچستان ) ادل سومرو (سندھ) ابسین۔یوسفزئی (خیبرپختونخوا ) احسان دانش (بلسستان) اقع حفیظ خان (پنجاب)نے اپنے اپنے صوبے کی نمائیندگی کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.