کھیل صحت مندمعاشرہ بنانے کے لئے بے حد لازمی ہے،‘کمشنر قلات داؤد خان خلجی

0 172

خضدار(خ ن)کمشنر قلات ڈویژن داو¿د خان خلجی نے کہاہے کہ جھالاوان روایات اعتماد اوراپنائیت دینے والی سرزمین ہے یہاں کے ہر مکتبہ فکر کے لوگ جس پیارا ور محبت کے ساتھ پیش آتے ہیں وہ باعث صد افتخار اوراعزاز کی بات ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ شب خضدار آفیسر کلب میں شہید میر ذوالفقار عزیز زہری بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے

ہوئے کیا۔ مہمانوں کے اعزاز میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضداروڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے ایک پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا تھا۔شہید میر ذوالفقار عزیز زہری بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ حاجی محمد اقبال لانگو مظفر لانگو اور محمد مراد گزوزئی محمد خان زہری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ شاندار فائنل میچ حاجی محمد اقبال لانگو اور مظفر لانگو کی ٹیم نے

جیتا جب کہ محمد مراد گزوزئی اور محمد خان زہری کی ٹیم رنر رہی۔ میچ میں شاندار کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور وننگ ٹرافی تقسیم کیئے گئے۔ اس ٹورنامنٹ میں محمد علی شاہ حاجی محمد رمضان موسیانی عبدالجبار زہری ہدایت اللہ زہری منیراحمد مینگل بشیراحمد مینگل و دیگر نے حصہ لیا۔جب کہ فائنل تقریب میں جے یوآئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل سلطان احمد شاہوانی حاجی محمد عالم جتک نیشنل پارٹی کے رہنماءمیر محمد اشرف علی

مینگل زراعت آفیسر نادر مسیح سیف اللہ ساجدی یونس رمضان موسیانی و دیگر بھی شریک تھے۔ٹورنامنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویڑن داو¿د خان خلجی ڈی جی لوکل گورنمنٹ میر ظفر عزیز زہری رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ و دیگر مہمانوں کا کہنا تھاکہ کھیل صحت مندمعاشرہ بنانے کے لئے بے حد لازمی ہے اس سلسلے میں فارغ اوقات میں ان کھیلو

ں میں حصہ لیکر شہری نہ صرف اپنی بھلائی کررہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اچھا پیغام دے رہے ہیں شہید میر ذوالفقار عزیز زہری بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں ونر او ررنر کا اعزاز حاصل کرنے والی ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور جنہوں نے اس کھیل کے مختلف راو¿نڈز میں حصہ لیا ان کی بھی حوصلہ افزئی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کھیل کسی بھی عمر کا محتاج نہیں ہوتاہے یہ جو بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوا اس میں نوجوان بھی کھیل رہے تھے اور عمر رسیدہ افرادبھی حصہ دار تھے تاہم کھیل اور پریکٹس کسی کو احساس کمتری کا شکوہ کرنے نہیں کرنے دیتا ہے اس لیئے ضروری ہے کھیل ورزش کو زندگی کا حصہ بنایا جائے۔ فائنل میچ میں کمشنر قلات ڈویژن داو¿د خان خلجی ڈی جی لوکل گورنمنٹ میر ظفر عزیز زہری رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی چیف آفیسر خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیئے۔اس موقع پر ضلعی سربراہان نے بلوچستان کی سطح پر اس لیول کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.