آسٹریلیا سے بدترین شکست،کپتان اظہر علی کا تینوں شعبوں میں ناکامی کا اعتراف
ایڈیلیڈ: آسٹریلیا میں وائٹ واش شکست کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے تینوں شعبوں میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہہم بہتر ٹیم سے ہارے، آسٹریلیا کو فتح مبارک ہو، ہم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہمیں سیکھنے کا موقع ملا،ہماری بولنگ نوجوان اور ناتجربہ کار تھی، جو توقعات پر پورے نہ اتر سکی، یہی بولرز پاکستان ٹیم کا مستقبل ہیں اور یہی ٹیم کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔میچ میں شکست کے بعد پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئیقومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اپنی ہوم کنڈیشنزمیں مشکل ترین حریف ہے، ہم تینوں شعبوں میں فیل ہوئے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے۔اظہرعلی نے کہا کہ یاسرشاہ نے پوری سیریزمیں بھرپورفائٹ کی جب کہ بابر اعظم نے پوری سیریزمیں اچھا پرفارم کیا لیکن آسٹریلوی ٹیم نے ہمیں آئوٹ کلاس کردیا، ہم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے عمدہ اننگز کھیلی، آسٹریلیا کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔کپتان اظہر علی نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرناچاہتے ہیں۔ ہم بہترٹیم سے ہارے ہیں جس نے تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی پیش کی۔پاکستان کے کپتان نے کہا کہ ہماری کارکردگی مایوس کن رہی۔ سیریز کے کچھ مثبت پہلو بھی ہیں۔ ہمیں سیکھنے کا موقع ملا۔ کھلاڑیوں نے کسی مرحلے پر بھی آسانی سے ہتھیار نہیں ڈالے۔ یاسر شاہ نے غیر معمولی فائٹنگ اننگز کھیلی۔ بابراعظم کی بیٹنگ بھی متاثرکن رہی۔ ہماری بولنگ نوجوان اور ناتجربہ کار تھی۔ جو توقعات پر پورے نہ اتر سکے۔ تاہم یہی بولرز پاکستان ٹیم کا مستقبل ہیں اور یہی ٹیم کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔ انہوں کہا کہ اگرآپ درست لائن اور لینتھ پرگیند نہیں کرائیں گے تو رنز کی رفتار تیز رہے گی جس پر قابو پانے کے لیے فیلڈنگ بھی بہتر کرنا ہو گی۔