ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا
لاہور (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق میچز کے دوران 800 ایس ایس یو کمانڈوز سمیت 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دینگے ،ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔ اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پر ہوگی۔ڈی آئی جی کے مطابق
تماشائیوں کیلئے پارکنگ پوائنٹس سے نیشنل اسٹیڈیم تک شٹل بس سروس چلے گی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹیم ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
[…] دورہ پاکستان؛ اسٹیکٹی ریزرو پلیئرز میں بھی شمولیت پر خوش […]